مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
ما جاء في السكران يقتل باب: ان روایات کا بیان جو اس نشہ میں مدہوش کے بارے میں منقول ہیں جو قتل کردے
حدیث نمبر: 30320
٣٠٣٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود عن حماد بن سلمة عن يحيى بن سعيد أن سكرانين قتل أحدهما صاحبه قال: فقتله (معاوية) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ نشہ میں چور دو آدمیوں میں سے ایک نے اپنے ساتھی کو قتل کردیا تو حضرت معاویہ نے اس کو بھی بدلے میں قتل کردیا ۔
حواشی
(١) غير واضحة في: [أ].
(٢) منقطع؛ يحيى بن سعيد لم يدرك معاوية.