حدیث نمبر: 30302
٣٠٣٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (٢) عمران ابن (حدير) (٣) عن السميط بن عمير قال: دخل رجل يوم الجمعة المسجد، فصلى أربعا فقال رجل لصاحبه: رأيت ما رأيت، قال: نعم، فأخذاه فأتيا به (أبا) (٤) موسى الأشعري (فقالا) (٥): إن هذا دخل المسجد فصلى أربعًا، فقال: هل غير؟ (فقالا) (٦): لا، قال: إن هذه لريبة، قال: ما حملك على ما صنعت؟ قال: ما شربتها قبل اليوم فجلده ثمانين (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سمیط بن عمیر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی جمعہ کے دن میں داخل ہوا اور اس نے چار رکعت نماز پڑھ لی اس پر ایک آدمی نے اپنے ساتھی سے کہا : کیا تم نے بھی وہی دیکھا جو میں نے دیکھا ؟ وہ کہنے لگا : ہاں پھر ان دونوں نے اس شخص کو پکڑا اور کہنے لگے : بیشک یہ شخص مسجد میں داخل ہوا اور اس نے چار رکعت نماز پڑھی آپ نے کہا : نہیں۔ آپ نے فرمایا : بیشک یہ تو شک کی بات ہے۔ آپ نے پوچھا : جو تجھے اس کام پر کس بات نے ابھارا ؟ اس شخص نے جواب دیا : میں نے آج سے پہلے کبھی شراب نہیں پی تو آپ نے اسے اسّی کوڑے مارے۔

حواشی
(١) في [جـ، ك، م]: (أخبرنا).
(٢) في [جـ، ك، م]: (أخبرنا).
(٣) في [أ، ب، ط]: (حرير).
(٤) في [أ، ب، ط]: (أبو).
(٥) في [أ، ب، ط]: (فقال).
(٦) في [أ، ب، ط]: (فقال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30302
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ السميط صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30302، ترقيم محمد عوامة 29003)