مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يسرق الصبي والمملوك باب: اس آدمی کا بیان جو بچہ اور غلام چوری کرتا ہو
حدیث نمبر: 30277
٣٠٢٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن مبارك عن سعيد بن أبي أيوب ⦗٤٠٠⦘ عن معروف بن سويد أن قومًا كانوا يسرقون (رقيق) (١) الناس بإفريقية، فقال علي ابن (رباح) (٢): ليس عليهم قطع، قد كان هذا على عهد عمر بن الخطاب فلم ير عليهم قطعًا، وقال: هؤلاء خلابون (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت معروف بن سوید فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ افریقہ سے لوگوں کے غلام چوری کرتے تھے، حضرت علی رضی اللہ عنہ بن رباح نے فرمایا : اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی تحقیق یہ حضرت عمر بن خطاب کے زمانے کی بات ہے۔ تو آپ نے بھی ان پر ہاتھ کاٹنے کی سزا کی رائے نہیں رکھی اور فرمایا : یہ لوگ چالاک وحیلہ باز ہیں۔
حواشی
(١) في [ط]: (رفيق).
(٢) في [ط]: (مبارك).
(٣) منقطع؛ علي بن رباح لهم يدرك عمر.