مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في العبد يشرب الخمر كم يضرب؟ باب: اس غلام کا بیان جو شراب پیتا ہو اس کو کتنی سزا دی جائے گی؟
حدیث نمبر: 30275
٣٠٢٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن: إذا اعترف العبد بشرب الخمر جلده سيده أربعين سوطًا.مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جب غلام شراب پینے کا اعتراف کرلے تو اس کا آقا اس سے چا لیس کوڑے مارے گا۔