مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يقذف الرجل (فيقام) عليه الحد ثم يقذفه أيضا باب: اس آدمی کے بیان میں جو آدمی پر تہمت لگاتا ہے پس اس پر حد قائم کردی جاتی ہے پھر بھی وہ اس پر تہمت لگا تا ہے
حدیث نمبر: 30253
٣٠٢٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن حجاج عن فضيل عن إبراهيم في رجل قذف رجلًا فجلد، ثم قذفه (أيضًا، قال: لا يجلد) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک آدمی پر تہمت لگائی پس اسے کوڑے مارے گئے پھر بھی وہ اس پر تہمت لگاتا ہے۔ آپ نے فرمایا : اسے کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].