مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
من قال: عليه الحد إذا قال: يا لوطي باب: جو یوں کہے: اس شخص پر حد جاری ہوگی جب وہ کہے! اے لوطی
حدیث نمبر: 30248
٣٠٢٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سعيد بن حسان عن (عبد الحميد) (١) بن (جبير) (٢) أن رجلًا قال لرجل: يا لوطي؟ فرفع إلى عمر بن عبد العزيز فجعل يقول: يا لوطي، يا محمدي، قال: فضربه بضعة عشر سوطًا، ثم أخرجه من الغد فأكمل له الحد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالحمید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کو کہا : اے لوطی، یہ معاملہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے یوں کہنا شروع کردیا : اے لوطی ! اے محمدی ! راوی کہتے ہیں : پھر آپ نے اسے دس سے اوپر کوڑے مارے پھر اگلے دن اسے نکالا اور اس کی سزا کو مکمل کیا۔
حواشی
(١) في [ب]: (حميد).
(٢) في [جـ]: (جبر).