مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الزانية والزاني يغلع عنهما ثيابهما أو يضربان (فيهما) باب: زانی عورت اور مرد کا بیان کہ ان دونوں کے کپڑے اتار لیے جائیں گے یا ان کپڑوں میں ہی کوڑے مارے جائیں گے؟
حدیث نمبر: 30211
٣٠٢١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن الوليد (بن) (١) أبي مالك قال: (أتي) (٢) أبو عبيدة برجل قد زنى فقال: إن هذا الجسد المذنب لأهل أن يضرب، (قال) (٣): فنزع عنه قباءه، فأبى أن يضرب ورد عليه قباءه (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ولید بن ابو مالک فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے زنا کیا تھا وہ کہنے لگا یہ گناہ گار جسم اس قابل ہے کہ اسے مارا جائے پھر اس نے اپنا جبہ اتار دیا پس آپ نے اس طرح مارنے سے انکار کیا اور اس پر اس کے جبہ کو واپس پہنا دیا۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (عن).
(٢) في [هـ]: (أني).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٤) منقطع، الوليد لم يدرك أبا عبيدة.