حدیث نمبر: 30210
٣٠٢١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن حماد قال: أما الزاني فيخلع عنه ثيابه وتلا: ﴿وَلَا تَأْخُذْكُمْ بِهِمَا رَأْفَةٌ فِي دِينِ اللَّهِ﴾ [النور: ٢]، (قلت) (١): هذا في الحكم (قال: هذا في الحكم) (٢) والجلد.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ارشاد فرمایا : جہاں تک زانی کا تعلق ہے تو اس کے کپڑے اتار دیے جائیں گے اور آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی : ترجمہ :۔ اور ان دونوں کے سلسلہ میں تمہیں ترس کھانے کا جانب دامن گیر نہ ہو اللہ کے دین کے معاملہ میں۔ راوی کہتے ہں ک : میں نے عرض کی : یہ آیت تو حکم کے بارے میں ہے۔ آپ نے فرمایا : یہ حکم اور کوڑے کے بارے میں ہے۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ك، م]: (فقلت).
(٢) سقط من: [ط].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30210
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30210، ترقيم محمد عوامة 28917)