مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في القاذف: تنزع عنه ثيابه أو يضرب فيها؟ باب: تہمت لگانے والے کے بیان میں کیا اس کے کپڑے اتا رلیے جائیں گے یا ان میں ہی کوڑے مارے جائیں گے؟
حدیث نمبر: 30198
٣٠١٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ابن شبرمة قال: كنت عند الشعبي فأتي برجل قد أُخذ في حد أو قذف، فضربه الحد وعليه قميص ما أدري ما تحته.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن شرمہ فرماتے ہیں کہ میں اما م شعبی کے پاس تھا کہ ایک آدمی کو لایا گیا جس کو کسی حد یا تہمت کے معاملہ میں پکڑا گیا تھا تو آپ نے اس پر حد لگائی اس حال میں اس کے بدن پر قمیص تھی میں نہیں جانتا اس کے نیچے کیا تھا۔