مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يقول لامرأته: لم أجدك عذراء باب: اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو یوں کہے: میں نے تجھے باکرہ نہیں پایا
حدیث نمبر: 30194
٣٠١٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن أبي حنيفة عن الهيثم عمن أخبره أن عائشة قالت: ليس عليه شيء، إن العذرة تذهب من الوثبة والحيضة والوضوء (١).مولانا محمد اویس سرور
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اس شخص پر کوئی چیز لازم نہیں ہوگی اس لیے کہ دو شیز گی اچھل کود، حیض اور وضو سے بھی زائل ہوجاتی ہے۔
حواشی
(١) مجهول؛ لإبهام الراوي عن عائشة.