مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
من قال: ليس على الأمة حد حتى تزوج باب: جو یوں کہے: باندی پر حد نہیں ہوگی یہاں تک کہ اس کی شادی ہوجائے
حدیث نمبر: 30176
٣٠١٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: يقول أهل مكة: إذا (فجرت) (١) الأمة ولم تكن تزوجت قبل ذلك، لا يقام عليها الحد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : مکہ والے کہتے ہیں کہ جب باندی گناہ کا کا م کرے اور وہ اس سے پہلے شادی شدہ نہیں تھی تو اس پر حد قائم نہیں کی جائے گی۔
حواشی
(١) في [ط]: (فجبأت).