مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
الرجل يزني مملوكه، (يقام) عليه الحد أم لا؟ باب: اس آدمی کے بیان میں جس کا غلام زنا کرے: اس پر حد قائم کی جائے گی یا نہیں؟
حدیث نمبر: 30165
٣٠١٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن الأعمش عن حبيب عن أبي صاع عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا زنت خادم أحدكم فليجلدها، فإن عادت فليجلدها، (فإن عادت فليجلدها) (١) فإن عادت فليبعها، ولو بحبل من شعر" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کسی کی باندی زنا کرے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے کوڑے مارے پس اگر وہ دوبارہ زنا کرے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے کوڑے مارے پس اگر وہ دوبارہ زنا کرے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے فروخت کردے اگرچہ بالوں سے بنی ہوئی رسی کے عوض ہو۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].