مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل ينفي الرجل من أبيه وأمه باب: اس آدمی کا بیان جو آدمی کی اس کے باپ اور ماں سے نفی کردے
حدیث نمبر: 30116
٣٠١١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن سعيد الزبيدي عن حماد عن إبراهيم في الرجل يقول للرجل: لست لأبيك وأمه أمة أو يهودية أو نصرانية قال: لا يجلد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے ایسے آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک شخص کو یوں کہا : تو اپنے باپ کا نہیں ہے درآنحالیکہ اس کی ماں باندی تھی یا یہودیہ تھی یا عیسائی تھی تو اس شخص کو کوڑے نہیں مارے جائیں گے۔