حدیث نمبر: 30053
٣٠٠٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن أبي بشر عن يوسف (بن ماهك) (٢) أن عبدًا لبعض أهل مكة سرق رداء لصفوان بن أمية، فأتي به النبي ﷺ فأمر بقطعه، فقال: يا رسول اللَّه! تقطعه من أجل ثوبي؟ قال: "فهلا (قبل أن تأتيني) (٣) (به) " (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت یوسف بن ماھک فرماتے ہیں کہ اہل مکہ میں سے کسی کے غلام نے حضرت صفوان بن امیہ کی چادر چوری کرلی پس اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا اس پر حضرت صفوان کہنے لگے : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے کپڑے کی وجہ سے اس کا ہاتھ کاٹیں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : پس یہ بات تم نے اس کو میرے پاس لانے سے پہلے کیوں نہ سوچی ؟

حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (هشام).
(٢) بياض في: [جـ].
(٣) بياض في: [جـ].
(٤) سقط من: [أ، جـ، ط، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30053
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ يوسف تابعي، أخرجه أحمد كما في مسائل صالح (٣/ ٢٥٣).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30053، ترقيم محمد عوامة 28768)