مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الرجل يسرق مرارا ويزني ويشرب الخمر، ما عليه؟ باب: اس آدمی کابان جو باربار چوری کرتا ہو زنا کرتا ہو اور شراب پیتا ہو اس پر کیا سزا لازم ہوگی؟
حدیث نمبر: 30037
٣٠٠٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا سرق مرارًا فإنما تقطع يد واحدة، وإذا شرب الخمر مرارًا وإذا قذف [(مرارًا) (١) فإنما عليه حد] (٢) واحد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب ایک شخص نے کئی بارچوری کی تو اس کا ایک ہی ہاتھ کاٹا جائے گا اور جب اس نے کئی بار شراب پی اور جب اس نے کئی بار تہمت لگائی تو اس پر ایک ہی حدلازم ہوگی۔
حواشی
(١) سقط من: [ك].
(٢) بياض في: [جـ].