حدیث نمبر: 30035
٣٠٠٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد عن أبي بكر بن عمرو بن حزم أنه أتي بجارية لم تبلغ (الحيض) (١) أخذت غلامًا فقتلته وغيبت ما عليه، فلما رآها قد احتالت حملة الكبير أمر بها فقتلت.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر بن عمرو بن حزم کے بارے میں مروی ہے کہ آپ کے پاس ایک لڑکی لائی گئی جو حیض کی حالت کو نہیں پہنچی تھی اس نے ایک لڑکے کو پکڑ کر اسے قتل کردیا اور جو کچھ اس کے پاس موجود تھا اسے غائب کردیا پس جب آپ نے دیکھا کہ اس لڑکی نے بڑوں جیسی چال چلی ہے تو آپ نے اس کے بارے میں حکم دیا سو اسے قتل کردیا گیا۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 30035
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30035، ترقيم محمد عوامة 28751)