مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في الغلام يسرق أو يأتي الحد باب: اس لڑکے کا بیان جو چوری کرے یا حد والا کام کرے
حدیث نمبر: 30022
٣٠٠٢٢ - [(حدثنا أبو بكر قال: حدثنا) (١) محمد بن بكر عن ابن جريج عن ابن أبي مليكة قال: أتي ابن الزبير بعبدٍ لعمر بن أبي ربيعة سرق، فأمر به فشبر وهو وصيف فبلغ ستة أشبار فقطعه] (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن زبیر کہ پاس عمر بن ابی ربیعہ کا ایک غلام لایا گیا جس نے چوری کی تھی پس آپ نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اس کو ناپا گیا تو وہ نو عمر لڑکا تھا اور چھ بالشت تک پہنچ چکا تھا پس آپ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔
حواشی
(١) سقطت من: [أ، ب، ط].
(٢) تأخر هذا الخبر عن الذي بعده في [ط، هـ].