مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحدود
في السارق يؤخد قبل أن يخرج من البيت بالمتاع باب: چورسامان سمیت گھر سے نکلنے سے پہلے ہی پکڑا جاتا ہے، اس کے احکام
حدیث نمبر: 29981
٢٩٩٨١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن زكريا عن الشعبي قال: ليس عليه قطع] (١) حتى يخرج المتاع (من البيت) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زکریا فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا : اس کا ہاتھ نہیں کٹے گا یہاں تک کہ وہ سامان گھر سے نکال لے۔
حواشی
(١) سقط ما بين القوسين من: [جـ].
(٢) بياض في [جـ].