حدیث نمبر: 29942
٢٩٩٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن عكرمة (أن) (١) ابن عباس و (عمارًا) (٢) والزبير أخذوا سارقًا فخلوا سبيله، فقلت لابن عباس: بئسما صنعتم حين خليتم سبيله، فقال: (لا) (٣) أم لك، أما لو كنت أنت لسرك أن يخلى سبيلك (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضر ت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما حضرت عمار اور حضرت زبیر نے ایک چور کو پکڑا پھر انہوں نے اس کو جانے دیا۔ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا : آپ سب نے برا کیا جب آپ نے اس کا راستہ خالی چھوڑا ! اس پر آپ نے فرمایا ! تیری ماں مرے، اگر اس کی جگہ تو ہوتا تو ضرور خواہش کرتا کہ تیرا راستہ خالی چھوڑ دیا جائے۔
حواشی
(١) في [أ، هـ، ط]: (عن).
(٢) في [هـ]: (عمار).
(٣) في [ط]: (له).
(٤) أثر ابن عباس صحيح.