حدیث نمبر: 29939
٢٩٩٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا محمد بن إسحاق عن محمد بن طلحة عن أمه عائشة بنت مسعود بن الأسود عن أبيها مسعود قال: لما سرقت المرأة تلك القطيفة من بيت رسول اللَّه ﷺ أعظمنا ذلك وكانت المرأة (من) (١) قريش، ⦗٣٣٤⦘ فجئنا إلى النبي ﷺ نكلمه وقلنا: نحن نفديها بأربعين أوقية، قال [رسول اللَّه ﷺ (٢): "تطهر خير لها"، فلما سمعنا لين قول رسول اللَّه ﷺ أتينا أسامة فقلنا: كلم رسول اللَّه ﷺ، فلما رأى رسول اللَّه ﷺ ذلك قام خطيبا فقال: "ما إكثاركم علي في حد من حدود اللَّه وقع على أمة من إماء اللَّه، والذي نفسي بيده لو كانت فاطمة بنت رسول اللَّه ﷺ نزلت بالذي [نزلت (به) (٣)] (٤) لقطع محمد يدها" (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مسعود فرماتے ہیں کہ جب اس عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر سے چادر چوری کی تو ہم نے اس بات کو بہت بڑا سمجھا، اور اس عورت کا تعلق قریش سے تھا پس ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بات چیت کرنے کے لیے آئے اور ہم نے عرض کی : ہم اس عورت کا چالیس اوقیہ چاندی فدیہ دیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : وہ پاک ہوجائے یہ اس کے لیے بہت رہے۔ جب ہم لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نرم بات سنی تو ہم حضرت اسامہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آئے اور ہم نے کہا : آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں بات کریں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ معاملہ دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرمانے کے لیے کھڑے ہوگئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم اللہ کی سزاؤں میں سے ایک سزا کے بارے میں مجھ پر کیوں اپنی تعداد کو بڑھا رہے ہو جو اللہ کی بندیوں میں سے ایک بندی پر ثابت ہوچکی ہے ؟ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے اگر فاطمہ بنت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اس مقام پر اترتی جس مقام پر آج یہ عورت اتری ہے تو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ضرور اس کا ہاتھ کاٹ دیتے۔

حواشی
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) سقط من [ب، جـ، ط، ك، م].
(٣) سقط من [أ، ب، ط].
(٤) سقط من [جـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 29939
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ صرح ابن إسحاق بالسماع كما عند ابن بشكوال في الأسماء المبهمة ٤/ ٢٥٦، وأخرجه أحمد (٢٣٤٧٩)، وابن ماجه (٢٥٤٨)، والحاكم ٤/ ٣٧٩، والطبراني ٢٠/ ٧٩٢، والبيهقي ٨/ ٢٨١، وابن عساكر ٥٨/ ٣، وابن قانع ٣/ ٦٥، وابن عبد البر في الاستذكار ٧/ ٥٧١.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29939، ترقيم محمد عوامة 28663)