حدیث نمبر: 29936
٢٩٩٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سعيد (بن) (١) عبيد عن سليمان ⦗٣٣٣⦘ ابن أبي (كبشة) (٢) أن سارقا مر به على سعيد بن جبير وعطاء فشفعا له فقيل لهما: وتريان ذلك؟ فقالا: نعم، ما لم يؤت به (إلى) (٣) الإمام.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سلیمان بن ابی کبشہ فرماتے ہیں کہ ایک چور کو حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عطاء کے پاس سے گزارا گیا تو ان دونوں نے اس کی سفارش کی ان دونوں حضرات سے پوچھا گیا : آپ دونوں کی یہ رائے ہے ؟ ان دونوں نے فرمایا : جی ہاں ! جب تک اس کو امام کے پاس نہ لے جایا گیا ہو۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (عن).
(٢) في [ب]: (كشبة).
(٣) سقط من [ط].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحدود / حدیث: 29936
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29936، ترقيم محمد عوامة 28660)