مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29918

باب: ایک آدمی نے کسی کو قصداً قتل کردیا پھر وہ بھاگ گیا پس اس پر قدرت حاصل نہ ہوسکی

رجل قتل عمدا ففر فلم يقدر عليه

حدیث نمبر: 29918
٢٩٩١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: رجل قتل رجلًا عمدًا ففر، فلم يقدر عليه حتى مات (وترك) (١) مالًا؟ ⦗٣٢٦⦘ (قال) (٢): فديته في ماله دية المقتول، قيل له: سجن القاتل حتى مات، قال: قد قتلوه، حبسوه حتى مات في السجن.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا : ایک آدمی نے کسی کو قصداً قتل کردیا پھر وہ بھاگ گیا اور اس پر قابو حاصل نہ ہوا یہاں تک کہ وہ مرگیا درآنحالیکہ اس نے مال چھوڑا۔ آپ نے فرمایا : مقتول کی دیت اس کے مال میں لازم ہوگی۔ آپ سے کہا گیا : قاتل کو قید کیا گیا یہاں تک کہ وہ مرگیا۔ آپ نے فرمایا : تحقیق ان لوگوں نے ہی اسے قتل کردیا ! انہوں نے اس کو قید کردیا یہاں تک کہ جیل میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

حواشی
(١) في [ط]: (وشك).
(٢) سقط في [أ، ب، ط، ك]، وفي [جـ، م]: بياض.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29918
تخریج حدیث «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17830، ترقيم محمد عوامة: 28644»