مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يستعير الدابة فيركضها باب: اس آدمی کا بیان جس نے سواری مستعار لی پس اس نے اسے تیز دوڑایا
حدیث نمبر: 29867
٢٩٨٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في رجل استعار من رجل فرسا فركضة حتى مات، قال: ليس عليه ضمان لأن الرجل يركض فرسه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے کسی آدمی سے عاریۃً گھوڑا لیا پس اس نے اسے تیز دوڑانے کے لیے ایڑ لگائی یہاں تک کہ وہ مرگیا آپ نے فرمایا : اس شخص پر کوئی ضمان نہیں اس لیے کہ اس آدمی نے اس گھوڑے کو ایڑ لگائی۔