مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29865
باب: چابک مارنے کابیان
الضربة بالسوط
٢٩٨٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن أشعث عن فضيل عن عبد اللَّه بن معقل قال: كنت جالسًا عند علي فجاءه رجل فساره فقال علي: يا قنبر، فقال الناس: ⦗٣١١⦘ يا قنبر، قال: أخرج هذا فاجلده، ثم جاء المجلود فقال: إنه قد زاد علي ثلاثة أسواط، فقال (له) (١) علي: ما (تقول) (٢)؟ قال: صدق يا أمير المؤمنين! قال: خذ السوط فاجلده ثلاثة أسواط، ثم قال: يا قنبر! إذا جلدت فلا تَعدَّ الحدود (٣).حضرت عبداللہ بن معقل فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک آدمی آپ کے پاس آیا اور اس نے آپ سے سرگوشی کی، تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے قنبر ! لوگوں نے پکارا : اے قنبر ! آپ نے فرمایا : اسے باہر لے جاؤ اور اسے کوڑے لگاؤ۔ پھر وہ کوڑے کھانے والا آیا اور کہنے لگا : اس نے مجھے تین کوڑے زیادہ مارے ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا : تم کیا کہتے ہو ؟ انہوں نے کہا : اے امیر المؤمنین ! اس نے سچ کہا۔ آپ نے فرمایا : کوڑا لو اور اسے تین کوڑے مارو۔ پھر آپ نے فرمایا : اے قنبر ! جب تم کوڑے لگاؤ تو حدود سے تجاوز نہ کرو۔