مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
قوله (تعالى): ﴿وإن كان من قوم بينكم وبينهم ميثاق﴾ باب: اللہ رب العزت کے قول: وان کان من قوم بینکم وبینھم میثاق کی تفسیر کا بیان
حدیث نمبر: 29851
٢٩٨٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن عيسى بن (١) مغيرة عن الشعبي في قوله: ﴿وَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِيثَاقٌ﴾ قال: من أهل العهد وليس بمؤمن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیسیٰ بن مغیرہ فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے اللہ رب العزت کے قول : اور اگر مقتول ایسی قوم میں سے ہو کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدہ ہو۔ اس آیت کے بارے میں آپ نے ارشاد فرمایا : وہ معاہدہ کنندگان میں سے ہو اور مسلمان نہ ہو۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (أبي).