مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29849
باب: اللہ رب العزت کے قول: وان کان من قوم بینکم وبینھم میثاق کی تفسیر کا بیان
قوله (تعالى): ﴿وإن كان من قوم بينكم وبينهم ميثاق﴾
حدیث نمبر: 29849
٢٩٨٤٩ - (وعن) (١) مغيرة عن إبراهيم ﴿وَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِيثَاقٌ﴾ [النساء: ٩٢]، قالا: الرجل يسلم في دار الحرب، فيقتله الرجل: ليس عليه الدية وعليه الكفارة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ نے ابراہیم سے آیت : اگر مقتول ہو ایسی قوم میں سے کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدہ ہو، کے بارے میں نقل کیا : ان دونوں حضرات نے فرمایا : وہ آدمی جو دارالحرب میں اسلام لائے پھر ایک آدمی اسے قتل کردے : تو اس پر دیت نہیں ہوگی اور اس پر کفارہ لازم ہوگا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (و)، وفي [أ، ب، ط]: (عن).