مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
(في) جناية ابن الملاعنة باب: لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی جنایت کا بیان
حدیث نمبر: 29830
٢٩٨٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن عمر عن حماد عن إبراهيم قال: ميراثه كله لأمه ويعقل (عنه) (١) عصبتها، كذلك ولد الزنى، وولد النصراني وأمه مسلمة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : بچہ کی ساری کی ساری وراثت اس کی ماں کے لیے ہوگی اور اس کی طرف سے دیت اس کی ماں کے عصبی رشتہ دار ادا کریں گے یہ ہی حکم ولد زنا کا ہوگا اور عیسائی کے بچہ کا جبکہ اس کی ماں مسلمان ہو۔
حواشی
(١) في [جـ]: (عنها).