مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الدابة والشاة تفسد الزرع باب: اس سواری کے جانور اور بکری کا بیان جو کھیتی کو تباہ کردے
حدیث نمبر: 29826
٢٩٨٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن مرة بن شراحيل عن مسروق ﴿إِذْ نَفَشَتْ فِيهِ غَنَمُ الْقَوْمِ﴾ قال: (كان) (١) (كرم) (٢) فدخلت فيه ليلا فما أبقت فيه خضرًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مرہ بن شراحیل فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے قرآن پاک کی آیت {إِذْ نَفَشَتْ فِیہِ غَنَمُ الْقَوْمِ } ترجمہ :۔ جب جا گھسیں اس باغ میں لوگوں کی بکریاں رات کے وقت اس میں داخل ہوئیں اور انہوں نے اس میں کوئی ہریالی نہیں چھوڑی۔
حواشی
(١) سقط من [أ، ط، هـ].
(٢) في [جـ، س]: (كرمًا).