مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الدابة والشاة تفسد الزرع باب: اس سواری کے جانور اور بکری کا بیان جو کھیتی کو تباہ کردے
حدیث نمبر: 29824
٢٩٨٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن أيوب عن محمد (١) وإسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي أن شاة أكلت عجينًا -وقال الآخر: غزلًا- نهارًا، فأبطله شريح وقرأ [﴿إِذْ نَفَشَتْ فِيهِ غَنَمُ الْقَوْمِ﴾ [الأنبياء: ٧٨]، (فقال) (٢) في حديث إسماعيل: إنما كان النفش في الليل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن ابو خالد فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے مروی ہے کہ ایک بکری دن کو کسی کا آٹا کھاگئی اور دوسرے راوی نے یوں فرمایا : کسی کا کاتا ہوا کپڑا کھاگئی۔ تو حضرت شریح نے اس کو باطل قرار دیا اور یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ترجمہ :۔ جب جا گھسیں بکریاں اس میں لوگوں کی اور حضرت اسماعیل کی حدیث میں یوں فرمایا : بیشک بکریوں کا گھسنا رات میں ہوگا۔
حواشی
(١) في [ط]: زيادة (ابن).
(٢) في [هـ]: (قال).