حدیث نمبر: 29817
٢٩٨١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: ما قوله: ﴿الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ﴾، قال: العبد يقتل عبدًا مثله فهو به قود، وإن كان القاتل (أفضل) (١) لم يكن إلا قيمة المقتول.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا : اللہ رب العزت کے قول : آزاد کے بدلے میں آزاد اور غلام کے بدلے میں غلام اس کا مطلب کیا ہے ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : غلام اپنے جیسے کسی غلام کو قتل کردیتا ہے تو بدلے میں اس کو بھی قصاصاً قتل کیا جائے گا۔ اور اگر قاتل مقتول سے افضل ہو تو مقتول کے ورثاء کو صرف مقتول کی قیمت ملے گی۔

حواشی
(١) سقط من [أ، ب، جـ، ط، ك، م].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29817
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29817، ترقيم محمد عوامة 28551)