مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
أول ما يقضى بين الناس باب: سب سے پہلے جس چیز کا لوگوں کے درمیان فیصلہ کیا جائے گا
حدیث نمبر: 29793
٢٩٧٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن التيمي عن أبي مجلز ⦗٢٩١⦘ عن قيس بن عباد قال: قال علي: أنا أول من يجثو (للخصوم) (١) بين يدي اللَّه يوم القيامة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن عباد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : میں سب سے پہلا شخص ہوں گا جو قیامت کے دن اللہ کے سامنے جھگڑے کے لیے دو زانوں ہو کر بیٹھے گا۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (للخصم).