حدیث نمبر: 29783
٢٩٧٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ربيعة بن عثمان التيمي عن (سعد) (١) بن إبراهيم أن أبا موسى كتب إلى عمر أن (الرجل) (٢) يموت قبلنا وليس له رحم ولا (ولي) (٣) قال: فكتب إليه عمر: إن ترك ذا رحم فالرحم، وإلا (فالولاء) (٤)، وإلا فبيت المال يرثونه ويعقلون عنه (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعدبن ابرہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے حضرت عمر کو خط لکھا : بیشک ہمارے ہاں ایک آدمی مرگیا اور اس کا نہ تو کوئی رشتہ دار ہے اور نہ ہی کوئی ولی۔ حضرت عمر نے آپ کو جواب لکھا : اگر اس نے کوئی رشتہ دار چھوڑا ہے تو رشتہ دار حقدار ہے ورنہ اس کے سرپرست اگر وہ بھی نہیں ہیں تو بیت المال اس کا وارث بنے گا اور وہ ہی اس کی طرف سے دیت ادا کرے گا۔

حواشی
(١) في [هـ]: (سعيد).
(٢) في [هـ]: (رجلًا).
(٣) في [هـ]: (مولى).
(٤) في [هـ]: (فالوفاء).
(٥) منقطع؛ سعد بن إبراهيم لم يدرك عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29783
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29783، ترقيم محمد عوامة 28520)