مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يصب الماء في الطريق باب: اس آدمی کا بیان جو راستہ میں پانی پھینک دے
حدیث نمبر: 29764
٢٩٧٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن شعبة عن الحكم وحماد في الرجل السوقي ينضح بين يدي بابه فيمر به إنسان فيزلق فيعنت قال حماد: يضمن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس دکاندار کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنے دروازے کے سامنے پانی کا چھڑکاؤ کیا اتنے میں وہاں سے کوئی شخص گزرا اور وہ پھسل گیا پس اس کو چوٹ آگئی حضرت حماد نے فرمایا اس دکاندار کو ضامن بنایا جائے گا اور حضرت حکم نے فرمایا : اس کو ضامن نہیں بنایا جائے گا۔