مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
أربعة شهدوا على رجل بالزنى (بالرجم) باب: چار آدمی جنہوں نے ایک آدمی کے خلاف زنا کرنے کی گواہی دی رجم کرنے کے لیے
حدیث نمبر: 29754
٢٩٧٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن حماد في أربعة شهدوا على رجل بالزنى فرجم، ثم رجع أحدهم، قال: (عليه) (١) ربع الدية.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ان چار آدمیوں کے بارے میں جنہوں نے ایک آدمی کے خلاف زنا کرنے کی گواہی دی تو اسے کو سنگسار کردیا گیا پھر ان میں سے ایک نے رجوع کرلیا آپ فرمایا، اس پر چوتھائی دیت لازم ہوگی۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].