حدیث نمبر: 29743
٢٩٧٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (محمد بن قيس) (١) عن أبي حصين أن عثمان أشرف على الناس يوم الدار فقال: أما علمتم أنه لا يحل دم امرئ مسلم إلا أربعة: رجل قتل فقتل، أو رجل زنى بعد ما أحصن، أو رجل ارتد بعد إسلامه، أو رجل عمل عمل قوم لوط (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو حصین فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے یوم الدار والے دن لوگوں پر جھانکا اور فرمایا : کیا تم جانتے ہو کہ کسی مسلمان شخص کا خون حلال نہیں ہے مگر چار آدمیوں کا ایک وہ شخص جس نے قتل کیا پس اس کو بھی قتل کیا جائے گا یا وہ شخص جس نے شادی شدہ ہونے کے بعد زنا کیا یا وہ شخص جو اپنے اسلام لانے کے بعد مرتد ہوگیا یا وہ شخص جس نے قوم لوط والا عمل کیا یعنی لواطت۔

حواشی
(١) في [ك]: (قيس ومحمد).
(٢) منقطع؛ أبو حصين لا يروي عن عثمان.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29743
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29743، ترقيم محمد عوامة 28484)