حدیث نمبر: 29735
٢٩٧٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن خالد بن عبد اللَّه عن خالد الحذاء عن أبان بن عثمان أنه رفع إليه رجل تزوج جارية فأفضاها، فقال فيها ⦗٢٧٧⦘ هو وعمر بن عبد العزيز: إن كانت ممن يجامع مثلها فلا شيء عليه، وإن كانت ممن لا يجامع مثلها فعليه ثلث الدية.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت خالد حذا فرماتے ہیں کہ حضرت أبان بن عثمان کے سامنے ایسے آدمی کو پیش کیا گیا جس نے ایک لڑکی سے شادی کی اور اس کے دونوں راستوں کو ایک کردیا تو اس بارے میں آپ نے اور حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا : اگر تو وہ لڑکی ان میں سے تھی کہ اس جیسی لڑکیوں سے جماع کیا جاتا ہے تو اس شخص پر کوئی چیز لازم نہیں ہوگی اور اگر وہ لڑکی ان میں سے تھی کہ اس جیسی لڑکیوں سے جماع نہیں کیا جاتا تو اس شخص پر تہائی دیت لازم ہوگی۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29735
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29735، ترقيم محمد عوامة 28476)