مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29730

باب: اس آدمی کا بیان جس کو قتل کرنا ثابت ہوچکا پس ان کو اولیاء کے حوالہ کردیا جائے گا

الرجل يجب عليه القتل فيدفع إلي الأولياء

حدیث نمبر: 29730
٢٩٧٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا ابن جريج قال: أخبرني (عمرد) (١) أن (حيي) (٢) بن يعلى أخبره أنه سمع يعلى يخبر أن رجلًا أتى ⦗٢٧٥⦘ يعلى فقال له: (قاتلي) (٣) هذا (٤)، فدفعه إليه يعلى فجدعوه بسيوفهم حتى (رأوا) (٥) أنهم قتلوه وبه رمق، فأخذه أهله فداووه حتى بَرَأ، فجاء يعلى فقال: (٦) أو (لست) (٧) قد دفعت إليك (٨)، فأخبره خبره، فدعاه يعلى فوجده قد (شلل) (٩) فحُسبت جروحُه فوجدوا فيه الدية، فقال له يعلى: إن شئت فادفع إليه ديته فاقتله، وإلا فدعه، فلحق بعمر (فاستأدى) (١٠) على يعلى، فاتفق عمر وعليٌ على قضاء يعلى أن يدفع إليه الدية ويقتله، أو يدعه فلا يقتله، وقال عمر ليعلى: إنك لقاض، ثم رده إلى عمله (١١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حیی بن یعلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت یعلی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور آپ سے کہا مجھے مارنے والا یہ شخص ہے تو حضرت یعلی رضی اللہ عنہ نے وہ آدمی اس کے حوالہ کردیا ان لوگوں نے اس کو اپنی تلواروں سے خوب مارا یہاں تک کہ وہ سمجھے کہ انہوں نے اس کو ماردیا ہے حالانکہ اس میں زندگی کی رمق باقی تھی پس اس کے گھر والوں نے اس کو لے لیا اور اس کا علاج کروایا یہاں تک کہ وہ تندرست ہوگیا۔ حضرت یعلی رضی اللہ عنہ آئے اور فرمایا : کیا میں نے اسے تمہارے حوالہ نہیں کردیا تھا ؟ تو اس نے آپ کو اس کے بارے میں خبر دی حضرت یعلی رضی اللہ عنہ نے اس کو بلایا تو آپ نے اسے اپاہج پایا پھر اس کے زخموں کا حساب لگایا گیا تو انہوں نے ان میں پوری دیت پائی تو حضرت یعلی رضی اللہ عنہ نے اس شخص سے کہا : اگر تو چاہے تو اس کو اس کی دیت ادا کردے اور اسے قتل کردے وگرنہ اس کو چھوڑ دو پس وہ شخص حضرت عمر سے ملا اور حضرت یعلی رضی اللہ عنہ کے خلاف آپ سے مدد چاہی لیکن حضرت عمر اور حضرت علی رضی اللہ عنہ ان دونوں حضرات نے حضرت یعلی رضی اللہ عنہ کے فیصلہ پر اتفاق کیا کہ اس بچنے والے کو پہلے دیت ادا کی جائے اور اس کو قتل کردیا جائے یا اس کو چھوڑ دو اور قتل مت کرو۔ اور حضرت عمر نے حضرت یعلی رضی اللہ عنہ سے فرمایا : یقینا تم تو قاضی ہو پھر آپ نے ان کو ان کے کام کی طرف واپس لوٹا دیا۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (عمرو).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (حي)، وأكثر المراجع على (حيي)، انظر: التاريخ الكبير ١/ ٧٠ و ٣/ ٧٤، والجرح والتعديل ٥/ ٨ و ٧/ ٤٢ و ٧/ ٢٣٩، والثقات (٤/ ١٧٧)، وتعجيل المنفعة ١/ ١١٠ و ٢١١ و ٣٦٣)، وتهذيب الكمال ١٣/ ٢١٣.
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٤) في [هـ]: زيادة (قاتلي أخي).
(٥) في [ط، ك، م]: (ربو)، وفي [هـ]: (رمو).
(٦) في [هـ]: زيادة (قاتل أخي فقال).
(٧) في [ط، هـ]: (ليس).
(٨) في [جـ]: زيادة (حاجتي).
(٩) تغير لون ثوبه بدم لا يغسل بالسهولة، وفي [ط، هـ]: (سلك).
(١٠) أي استعدى وطلب القضاء عليه، وفي [م]: (استادلها).
(١١) مجهول؛ لجهالة عمرد وحيي بن يعلى.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29730
تخریج حدیث «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17910، 17911، ترقيم محمد عوامة: 28471»