حدیث نمبر: 29728
٢٩٧٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن أشعث عن ابن سيرين قال: حمل رجل ابنه على فرس (ليشوره) (١) فنخس به (وصوت) (٢) به فقتله، فجعل ديته على عاقلته ولم يورث الأب شيئًا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے ارشاد فرمایا : ایک آدمی نے اپنے بیٹے کو گھوڑے پر سوار کیا تا کہ وہ اس گھوڑے کو نروختگی کے لیے پیش کرے اس نے گھوڑے کی سرین میں کیل چھبوئی اسے تیز دوڑانے کے لیے اور اسے آوازیں لگائیں تو اس نے اس کے بیٹے کو مار دیا۔ پس ان کی دیت کا بار اس کے خاندان والوں پر ڈالا گیا اور باپ کو کسی چیز کا بھی وارث نہیں بنایا۔

حواشی
(١) أي: ليعرف حالة الفرس، وفي [أ، هـ]: (ليسوره)، وفي [ط]: (لسوره).
(٢) في [جـ، ك، م]: (فصوت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29728
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29728، ترقيم محمد عوامة 28469)