مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29726
باب: اس آدمی کا بیان جو اپنی بیوی یا باندی کو کوئی چیز مار دے
الرجل (يرمي) امرأته بالشي أو أمته
٢٩٧٢٦ - وعن عطاء أن قتادة كانت له أم ولد ترعى غنمه فقال له ابنه منها: حتى (متى) (١) تستأمي أمي؟ (واللَّه) (٢) لا (تستأميها) (٣) أكثر مما استأميتها، قال: إنك لها هنا، فخذفه بالسيف فقتله، فكتب في ذلك سراقة بن جعشم إلى عمر، فكتب إليه عمر: (وافني) (٤) به وبعشرين ومئة، قال حجاج: وقال بعضهم: وبأربعين ومئة، فأخذ منها ثلاثين حقة، وثلاثين جذعة، وأربعين ما بين ثنية إلى بازل عامها، كلها خلفة، فقسمها بين إخوته ولم يورثه شيئًا (٥).حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ کی ایک ام ولدہ تھیں جو ان کی بکریاں چراتی تھیں اس باندی سے ہونے والے آپ کے بیٹے نے آپ سے کہا : کب تک تم میری ماں کو باندی بنا کر رکھو گے ؟ اللہ کی قسم ! تم اس کو باندی نہیں بنا سکتے اس مدت سے زیادہ جتنا پہلے تم نے اس کو باندی بنا کر رکھ لیا ہے۔ آپ نے کہا : تو یہاں اسی کی خاطر ہے ! پس آپ نے اس بیٹے کو تلوار ماری اور قتل کردیا پھر اس بارے میں حضرت سراقہ بن جعشم نے حضرت عمر کو خط لکھا تو حضرت عمر نے انہیں جواب لکھا : اسے اور ایک سو بیس اونٹوں کو میرے پاس لے آؤ۔ راوی حجاج فرماتے ہیں کہ بعض نے ایک سو چالیس کہا ہے۔ پس آپ نے ان میں سے تیس حقہ، تیس جذعہ اور ثنیہ سے لے کر بازل تک کے چالیس اونٹ لیے، وہ سب حاملہ تھیں۔ پھر آپ نے انہیں اس شخص کے بھائیوں میں تقسیم کردیا اور اسے کسی چیز کا وارث نہیں بنایا۔