حدیث نمبر: 29723
٢٩٧٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن حجاج عن ابن أبي نجيح عن مجاهد (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ کی ایک ام ولدہ تھیں جو ان کی بکریاں چراتی تھیں اس باندی سے ہونے والے آپ کے بیٹے نے آپ سے کہا ؟ کب تک تم میری ماں کو باندی بنا کر رکھو گے ؟ اللہ کی قسم ! تم اس کو باندی نہیں بنا سکتے اس مدت سے زیادہ جتنا پہلے تم نے اس کو باندی بنا کر رکھ لیا ہے۔ آپ نے کہا ؟ بیشک تو یہاں کیا کررہا ہے ؟ پس اس نے ان کو تلوار ماری اور قتل کردیا پھر اس بارے میں حضرت سراقہ بن جعشم نے حضرت عمر کو خط لکھا تو آپ نے انہیں جواب لکھا ؟ اسے ایک سو بیس اونٹوں کے ساتھ میرے پاس بھیج دو ۔ راوی حجاج کے مطابق کہیں بیس اونٹوں میں تیس حقہ، تیس جذعہ اور چالیس دوسرے تھے۔ حضرت عمر نے وہ اس کے بھائیوں میں تقسیم کردیے۔

حواشی
(١) منقطع؛ مجاهد لم يدرك عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29723
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29723، ترقيم محمد عوامة 28467)