حدیث نمبر: 29722
٢٩٧٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (علي) (١) بن مسهر عن سعيد عن قتادة عن خلاس قال: رمى رجل أمة بحجر فقتلها، فطلب ميراثها من إخوته فقال إخوته: لا ميراث (لك) (٢)، فارتفعوا إلى علي، فأخرجه من الميراث وقضى عليه بالدية وقال: ⦗٢٧٣⦘ حظك منها ذلك الحجر (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی ماں کو پتھر مار کر اسے قتل کردیا پھر وہ اپنے بھائیوں سے اپنی ماں کی وراثت مانگنے لگا تو اس کے بھائیوں نے کہا : تیرے لیے کوئی وراثت نہیں ہے۔ اور انہوں نے یہ معاملہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کردیا آپ نے اس کو وراثت سے نکال دیا اور اس پر دیت لازم کرنے کا فیصلہ فرمایا اور فرمایا : تیری ماں کی جانب سے تیرے حصہ میں وہ پتھر ملے گا۔

حواشی
(١) سقط من: [جـ، ط، ك، م].
(٢) في [جـ]: (ولك).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29722
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ سعيد بن أبي عروبة اختلط.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29722، ترقيم محمد عوامة 28466)