مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل يجد مع امرأته رجلا (فيقتلها) باب: اس آدمی کا بیان جس نے اپنی بیوی کے ساتھ کسی آدمی کو پایا پس اس نے اسے قتل کردیا
حدیث نمبر: 29718
٢٩٧١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك عن ورّاد عن المغيرة قال: بلغ النبي ﷺ (١) أن سعد بن عبادة يقول: لو وجدت معها رجلا لضربته بالسيف غيرمصفح قال: فقال النبي ﷺ (٢): "أتعجبون من غيرة سعد، فواللَّه لأنا أغير من سعد، واللَّه أغير مني، ومن أجل غيرة اللَّه (حرم) (٣) (اللَّه) (٤) الفواحش ما ظهر منها وما بطن" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت سعد بن عبادہ یوں فرماتے ہیں کہ اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کسی مرد کو پاؤں تو میں اسے تلوار کی دھار سے ضرب لگاؤں گا۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا تم سعد کی غیرت سے تعجب کرتے ہو ؟ پس اللہ کی قسم ! میں سعد سے زیادہ غیرت مند ہوں اور اللہ رب العزت مجھ سے زیادہ غیرت مند ہیں اور اسی وجہ سے اللہ نے بری باتوں کو حرام کیا جن کا تعلق ظاہر سے ہو یا باطن سے ہو۔
حواشی
(١) في [ك، م]: ﵇.
(٢) في [أ، ب، ط، ك، م]: ﵇.
(٣) سقط من: [أ، ط].
(٤) سقط من: [أ، ط، هـ].