مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29710
باب: اس آدمی کا بیان جس نے اپنی بیوی کے ساتھ کسی آدمی کو پایا پس اس نے اسے قتل کردیا
الرجل يجد مع امرأته رجلا (فيقتلها)
حدیث نمبر: 29710
٢٩٧١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط عن الشيباني عن سلمة قال: رفع إلى مصعب رجلٌ وجد مع امرأته رجلا فقتله فأبطل دمه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت مصعب کے سامنے ایک ایسے آدمی کو پیش کیا گیا جس نے اپنی بیوی کے ساتھ کسی آدمی کو پایا تھا تو اس نے اسے قتل کردیا آپ نے اس کا خون رائیگاں قراردیا۔