حدیث نمبر: 29704
٢٩٧٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا أبو مالك عن علي بن الأقمر أن رجلاً استاجر ثلاثة يحفرون له حائطًا، فضربوا في أصله جمبعًا فوقع عليهم، فمات أحدهم فاختصموا إلى (شريح) (١)، ففضى على (الباقيين) (٢) بثلثي الدية.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو مالک فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن اقمر نے ارشاد فرمایا : ایک آدمی نے تین آدمیوں کو اجرت پر رکھا تا کہ وہ اس کی دیوار کھودیں ان سب نے اس کی بنیاد میں ضرب لگائی تو وہ دیوار ان پر گرگئی اور ان میں سے ایک مرگیا وہ لوگ یہ جھگڑا لیکر حضرت شریح کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے باقی دو آدمیوں پر دیت کے دو تہائی حصوں کا فیصلہ فرمایا۔

حواشی
(١) في [جـ]: (شرح).
(٢) في [أ، ط]: (الباقين).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29704
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29704، ترقيم محمد عوامة 28455)