حدیث نمبر: 29701
٢٩٧٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا عبد اللَّه بن حبيب بن أبي ثابت عن عامر عن مسروق أن ستة غلمة ذهبوا يسبحون، فغرق أحدهم فشهد ثلاثة على اثنين أنهما (غرقاه) (١)، وشهد اثنان على ثلاثة أنهم (غرقوه) (٢)، فقضى (علي) (٣) (أن) (٤) على الثلاثة خمسي الدية، وعلى الاثنين ثلاثة أخماس الدية (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے فرمایا : چھ بچے تیرنے کے لیے گئے تو ان میں سے ایک پانی میں ڈوب گیا۔ پھر تین بچوں نے دو کے خلاف گواہی دی کہ ان دونوں نے اسے ڈبویا ہے اور دونے تین بچوں کے خلاف گواہی دی کہ ان تینوں نے اسے ڈبویا ہے۔ اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یوں فیصلہ فرمایا کہ ان تین لڑکوں پر دیت کے دو خمس لازم ہوں گے اور ان دولڑکوں پر دیت کے تین خمس لازم ہوں گے۔

حواشی
(١) في [ط، م]: (أغرقاه).
(٢) في [جـ، م]: (أغرقوه).
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) سقط من: [ط، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29701
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29701، ترقيم محمد عوامة 28452)