مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29696

باب: مسلمان اور ذمی کے درمیان قصاص ہوگا؟

بين المسلم والذمي قصاص؟

حدیث نمبر: 29696
٢٩٦٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن عبيد (عن محمد) (١) بن إسحاق قال: حدثني مكحول قال: لما قدم علينا عمر بيت المقدس أعطى عبادة بن الصامت (رجلًا) (٢) من أهل الذمة دابته يمسكها، فأبى عليه فشجه موضحة، ثم دخل المسجد، فلما خرج عمر صاح النبطي إلى عمر، فقال (عمر) (٣): من صاحب هذا؟ قال عبادة: أنا صاحب هذا، (قال) (٤): ما أردت إلى هذا، قال: (أعطيته) (٥) دابتي يمسكها فأبى، وكنت امرءًا فيّ حدٌ، قال: أما لا، فاقعد للقود، فقال له زيد بن ثابت: ما كانت لتقيد عبدك من أخيك، قال: أما واللَّه لئن تجافيت لك عن القود (لأعنتنك) (٦) في الدية أعطه عقلها مرتين (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مکحول بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت عمر ہمارے پاس بیت المقدس تشریف لائے تو حضرت عبادہ بن صامت نے اپنی سواری ایک ذمی شخص کو دی تا کہ وہ اس کو پکڑ کے رکھے پس اس نے انکار کردیا تو آپ نے اس کو گہرا زخم پہنچا دیا پھر وہ مسجد میں داخل ہوگئے جب حضرت عمر باہر نکلے تو اس نبطی نے حضرت عمر کے سامنے چیخ کر فریاد کی تو حضرت عمر کہنے لگے : اس کو تکلیف پہنچانے والا کون ہے ؟ حضرت عبادہ نے کہا : میں ہی اس کا ذمہ دار ہوں۔ آپ نے پوچھا : تم نے اس سے کیا معاملہ کیا ؟ انہوں نے فرمایا : میں نے اسے اپنی سواری دی کہ یہ اسے پکڑ لے تو اس نے انکار کردیا اور میں ایسا آدمی ہوں کہ مجھ میں تیزی ہے۔ آپ نے فرمایا : اچھا تو پھر تم قصاص کے لیے بیٹھ جاؤ ا س پر حضرت زید بن ثابت نے ان سے فرمایا : آپ اپنے غلام کو اپنے بھائی سے قصاص نہیں دلوا سکتے۔ آپ نے فرمایا : بہرحال اللہ کی قسم ! اگر میں نے تیرے قصاص کو چھوڑ دیا تو میں ضرور بہ ضرور دیت کے بارے میں تجھے مشقت میں ڈالوں گا تم اسے دو مرتبہ اس کی دیت ادا کرو۔

حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [ك]: (الرجل).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) سقط من: [ط، هـ].
(٥) في [أ، هـ]: (أعطيتها).
(٦) في [هـ]: (لأعنتك).
(٧) منقطع؛ مكحول لم يدرك عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الديات / حدیث: 29696
تخریج حدیث «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16028، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18510، 18509، ترقيم محمد عوامة: 28448»