مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
رجل رمى بنار فأحرق دار قوم باب: ایک آدمی نے آگ پھینک کر کسی قوم کا گھر جلا دیا
حدیث نمبر: 29693
٢٩٦٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا عن رجل رمى بنار في دار قوم فاحترقوا، قال: ليس عليه قود، (١) لا يقتل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد ان دونوں حضرات سے ایسے آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے چند لوگوں کے گھر میں آگ پھینکی پس وہ لوگ جل گئے تو اس کا کای حکم ہے ؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا اس پر قصاص نہیں ہوگا اسے قتل نہیں کیا جائے گا۔
حواشی
(١) في: [هـ]: زيادة (و).