مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
المكاتب يقتل باب: اس مکاتب غلام کا بیان جس کو قتل کردیا جائے یا وہ قتل کردے
حدیث نمبر: 29691
٢٩٦٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن أشعث عن الحكم عن إبراهيم قال: تؤدى جراحته بحساب ما أدى.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : اس کے زخم کی دیت اس کی ادائیگی کے حساب سے دی جائے گی۔