مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 29687
باب: اس مکاتب غلام کا بیان جس کو قتل کردیا جائے یا وہ قتل کردے
المكاتب يقتل
حدیث نمبر: 29687
٢٩٦٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير [عن عكرمة عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "يؤدى المكاتب بقدر ما عتق منه دية الحر، وبقدر ما (رق) (١) منه دية العبد" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مکاتب کو ادا کی جائے گی آزاد کی دیت جتنا حصہ اس کا آزاد ہوگا اور غلام کی دیت جتنا حصہ اس کا غلام ہوگا۔
حواشی
(١) في [جـ، ك، م]: (دق).