مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
القتيل يوجد بين الحيين باب: اس مقتول کا بیان جو دو محلوں کے درمیان پایا گیا ہو
حدیث نمبر: 29678
٢٩٦٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن الحارث بن (الأزمع) (١) قال: وجد قتيل باليمن بين وادعة (وأرحب) (٢) فكتب عامل عمر إليه، فكتب إليه عمر أن قس ما بين الحيين، فإلى أيهما كان أقرب فخذهم به (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت حارث بن ازمع نے فرمایا : یمن کے علاقہ وادعہ اور ارحب کے درمیان ایک مقتول پایا گیا تو حضرت عمر کے گورنر نے آپ کو اس بارے میں خط لکھا ؟ حضرت عمر نے اس گورنر کو جواب لکھا کہ تم ان دونوں محلوں کے درمیان پیمائش کرو پس ان دونوں سے وہ مقتول جس کے قریب ہو تو اس کے بدلہ ان کو پکڑ لو۔
حواشی
(١) في [ب]: (الأرضع).
(٢) في [م]: (وأرجب).
(٣) منقطع؛ لم يروه أبو إسحاق عن الحارث، وتقدم برقم [٢٩٦٣٦].